فخرعالم کیلئے امریکی قونصلیٹ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

فخرعالم کیلئے امریکی قونصلیٹ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار
فخرعالم کیلئے امریکی قونصلیٹ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار

  

لاہور(فلم رپورٹر)’’مشن پرواز ‘‘کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار فخرعالم کے لئے امریکی قونصلیٹ کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔10 اکتوبر سے سفر کا آغاز کرنے والے فخرعالم 16 اکتوبر کو کراچی پہنچے تھے، جس کے بعد وہ اسلام آباد روانہ ہوئے۔اسلام آباد سے لاہور روانہ ہونے سے قبل انہوں نے امریکی قونصل خانے کی نائب پبلک افیئر آفیسر الزبتھ لی سے ملاقات کی۔اس دوران الزبتھ لی نے فخر عالم اور ان کی ٹیم کے ‘مشن پرواز’ کو مکمل کرنے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انہیں دنیا کا چکر لگانے کے لئے پرواز کرنے والے سب سے پہلے پاکستانی بننے پر بھی سراہا۔فخر عالم نے الزبتھ لی کے ساتھ ایک ویڈیو بھی بنائی جس میں انہوں نے اپنی اسلام آباد سے روانگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔یاد رہے کہ فخر عالم نے 10 اکتوبر کی صبح 7 بجے امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر واٹرز سے مشن پرواز کا آغاز کیا تھا۔

اس مشن کے تحت وہ دنیا کے مختلف ممالک کے 32 سٹاپس پر جائیں گے جس کا دورانیہ 28 دن پر محیط ہے۔

مزید :

کلچر -