بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہوں، پرینیتی چوپڑا

بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہوں، پرینیتی چوپڑا
بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہوں، پرینیتی چوپڑا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (اے پی پی) پرینیتی چوپڑا نے بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ پرینتی چوپڑا نے اپنے انٹرویو میں فلم’’نمستے انگلینڈ‘‘ میں پاکستانی گلوکاروں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان کے گانے پر بالی وڈ کے چند افراد کی تنقید کے خلاف اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی فلم ’’کل دل‘‘ میں پاکستانی اداکارعلی ظفر کے ساتھ کام کرچکی ہیں اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں علی ظفر بالکل اجنبی نہیں لگے تھے بلکہ مجھے لگتا ہے کہ ہم لوگ بالکل ایک جیسے ہیں۔ ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری میں بہت سارے لوگ جیسے میک اپ آرٹسٹ، ہیئر اسٹائلسٹ وغیرہ کا تعلق جنوبی افریقہ سمیت دیگر ممالک سے ہے اور ہمیں اس پہلو کو مثبت انداز میں لینا چاہیے اور وہ ذاتی طور پر بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی کے خلاف ہیں ۔ پرینیتی نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین اداکار ہیں اگر ان کو موقع ملا تو وہ ان کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی ۔

مزید :

کلچر -