ماہرہ خان نے غلط سوال کرنے والے شخص کوسوشل میڈیا پر کھری کھری سنادیں

ماہرہ خان نے غلط سوال کرنے والے شخص کوسوشل میڈیا پر کھری کھری سنادیں

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان نے غلط سوال کرنے والے شخص کو کھری کھری سناتے ہوئے ایسا کراراجواب دیا کہ مذکورہ شخص کو دوبارہ بات کرنے کی ہمت نہ ہوئی۔ماہرہ خان شوکت خانم ہسپتال کی بریسٹ کینسر آگاہی مہم کی ایمبیسڈربھی ہیں جنہوں نے گزشتہ روز اسی حوالے سے ٹوئٹرپر لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے سوالوں کے جواب دیئے۔اس موقع پر تمام افراد نے ان سے نہایت اچھے اور سلجھے ہوئے سوالات کئے لیکن ایسا شخص ایسا بھی تھا جس نے تمام حدود عبور کرتے ہوئے ماہرہ خان سے اس طرح کا ذاتی سوال کیا کہ عام طور پر نہایت خاموش اور پرسکون رہنے والی ماہرہ خان چپ نہ رہ سکیں۔ اور انہوں نے سوال کرنے والے کو ایسا جواب دیاکہ شرم کے مارے اسے دوبارہ بات کرنے کی ہمت نہ ہوئی جبکہ دوسری طرف سینکڑوں افراد نے ماہرہ خان کی حمایت کرنے ہوئے مذکورہ شخص کو اس کی اوقات یاد دلائی۔

مزید :

کلچر -