فارورڈ یوکے تکافل انڈسٹری میں تکنیکی اعانت کے 10 سال مکمل

فارورڈ یوکے تکافل انڈسٹری میں تکنیکی اعانت کے 10 سال مکمل

  

لاہور(پ ر) فارورڈ یو ، اے جی جرمنی کے صف اول کا وہ ادارہ ہے جو کسٹمرز کی وسیع رینج کو اعلیٰ معیار کی مالی خدمات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اعانت فراہم کرتا ہے اور اس طرح انہیں تکافل کی انڈسٹری میں ترقی کے خصوصی مواقع فراہم کرتا ہے۔فارورڈ یو اے جی کی خدمات میں آئی ٹی سسٹمز، بگ ڈیٹا انویسٹمنٹ سولیوشنز اور ری فنانسنگ میں مہارت شامل ہیں۔ اس ادارے کے آپریشنز پورے یورپ، دبئی(متحدہ عرب امارات)، سعودی عرب، ملائیشیا اور پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ فارورڈ یو پاکستان میں اپنی دسویں سالگرہ منا ئی جہاں اس نے کارپوریٹ ایکسلینس میں کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔اس موقع پر کراچی کے مہتا پیلس میں شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے فارورڈ یو اے جی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر مین فریڈ جے ڈرہائیمر خصوصی طور پر جرمنی سے پاکستان تشریف لائے۔ اس کے علاوہ فارورڈ یو پاکستان کے کنٹری ہیڈ، محمد اعظم خان‘پاکستان کے کارپوریٹ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی جن میں بینکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے متعدد سینئر ایگزیکٹوز اورکارپوریٹ سربراہان سمیت تکافل اور فنانشل اندسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔

حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹرڈرہائیمرنے اپنے خطاب کے دوران کہا،’’پاکستان میں ہماری کامیابی نہایت خوش آئند بات ہے۔ بینکاری اور تکافل سیکٹر میں ہمارے پارٹنرز نے ہمیں انتہائی قابل قدر اعانت فراہم کی ہے اور کسٹمرز نے ، ہماری پروڈکٹس اور خدمات پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ نہایت متاثر کن

اورزبردست ہے۔اکھٹا کام کرتے ہوئے، ہمارا ویژن مزید کامیابیوں کا حصول ، خوشحالی کی طلب اور معاشرے میں ہر شخص کی بہبود ہے۔‘‘

نے بتایا کہ تکافل سے حاصل ہونے والے فوائد کی تقسیم کے ذریعے ایف ڈبلیو یو نے 162 غمزدہ خاندانوں کو اعانت فراہم کی ہے۔اس دوران 26کروڑ روپے مالیت سے زائدکے تکافل کے کلیمزادا کیے گئے جن کی مالیت اوسطاً16لاکھ روپے فی کلیم رہی۔انہوں نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکا تکافل (BancaTakaful)بزنس کے لیے کیے گئے سخت اقدامات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا جو تکافل کی روح کے مطابق اور بینکوں کے کسٹمرز کے لیے حقیقتاً فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

مزید :

کامرس -