البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ہفتہ وار صفائی آگاہی سرگرمیا ں جاری

البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی ہفتہ وار صفائی آگاہی سرگرمیا ں جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ لاہور کو صاف ستھرا بنانے اور شہریوں میں احساسِ ذمہ داری اور شعور بیداری کی غرض سے اپنی ہفتہ وار صفائی و آگاہی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی سلسلے میں جمعہ کے روز "چھوٹی سی ذمہ داری " کے زیرِ عنوان عابد مارکیٹ،یوسی 69 میں آگاہی کیمپ لگایا گیا جہاں البیراک ٹیم نے علاقہ مکینوں کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔ مارکیٹ میں موجود کانداروں اور راہگیروں کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کے باہر کوڑا کرکٹ پھینکنے سے اجتناب کریں اور کچرا پھینکنے کیلئے ویسٹ بیگز کا استعمال کریں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ منیجر البیراک کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں صفائی کو یقینی بنانے کیلئے البیراک ہر یونین کونسل میں صفائی آپریشنز کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی رہتی ہے تا کہ صاف لاہور مشن میں شہریوں کا زیادہ سے زیادہ تعاون حاصل کیا جاسکے۔بعد ازاں، صحت و صفائی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔

البیراک

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -