قادیانی یہودی قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

قادیانی یہودی قوتوں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور ( سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں قادیانی اسلام اور ملک دشمن استعماری یہودی قوتوں کے ایجنڈے پرکام کررہے ہیں ۔قادیانیوں کی اسلام اور ملک دشمن سرگرمیاں آئین پاکستان کی دفعات کی کھلی توہین او ر قانون سے غداری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے این ایل ایف لاہور کے زیر اہتمام قادیانیوں کی سازشیں اور سدباب کے عنوان سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ گواہ ہے کہ ہر دور میں قادیانی پاکستان کوکمزور کرنے کی سازشوں میں ملوث رہے ہیں

۔ 7ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی نے تاریخ ساز فیصلہ سناتے ہوئے قادینوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا تھا مگر آج تک قادیانیوں نے آئین پاکستان اور پارلیمنٹ کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیااور جب تک قادنیوں کو آئین پاکستان کا پابند نہیں بنایا جائے گا ملکی سلامتی کو خطرات لاحق رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج سے 14 سو سال پہلے بھی مدینہ منورہ کی ریاست میں منافقین کو تو برداشت کیا گیا تھا جو اسلام دشمنی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے مگر نبوت کے جھوٹے دعویداروں کے خلاف تو وقت کے خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق نے بھی ان کے خلاف جنگ کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -