سبزی اور فروٹ منڈیوں کے پھڑیوں کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ ، سنٹرل مانی ٹرنگ کمیٹی قائم
لاہور (جاوید اقبال ) سبزی، فروٹ اور زرعی منڈیوں میں کسان اور گاہک کو لوٹنے اور من مانی قیمتیں مقرر کرانے کے مرکزی کردار پھڑیوں ( مڈل مین )کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں پھڑیوں کی رجسٹریشن شروع کی جارہی ہے جو دس دن میں مکمل کی جائے گی جس کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایک سنٹرل مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے جس کو ہیڈ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر محمد خاور کریں گے یہ اقدام مڈل مین کا منڈیوں میں رول ختم کرنے کے لئے شروع کیا گیا ہے جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر کے ترجمان ہیڈکوارٹر نے کر دی ہے لاہور کی مین سبزی اور فروٹ بادامی باغ کے بعد، سنگھ پورہ ، باٹاپور ، کاچھا ،اقبال ٹاؤن، کوٹ لکھپت کی منڈیوں میں بیک وقت یہ کام شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ترجمان محمد خاور کا کہنا ہے کہ منڈیوں سے مڈل مین کا خاتمہ چاہتے ہیں۔پھڑیا کسان اور عوام کا نقصان کر اتا ہے ۔ رجسٹریشن کے بغیر منڈ ی میں داخل ہونے والے پھڑیوں کو گرفتار کر لیا جائے اور مقدمات درج کریں گے