حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کرے انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں بیلم حسنین

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کرے انتقامی کارروائیاں قابل مذمت ہیں بیلم ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیاں بند کرے اور پیپلزپارٹی سے بھی انتقام لے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جب سے حکومت آئی ہے۔ انتقام لے رہی ہے جبکہ کہا یہ جاتا تھا کہ انتقام نہیں لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں احتساب ضرور ہونا چاہیے مگر سب کا۔

مگر افسوس تاریخ گواہ ہے کہ احتساب اور سزائیں صرف پیپلزپارٹی کیلئے ہیں۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ ملک معاشی طور پر بحران کا شکار ہے۔ حکومت کو چاہیے پیپلزپارٹی سے مدد مانگے۔

ملک کی بقا اور جمہوریت کی بقاء کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہر طرح سے مدد کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری بھی پاکستان کی خاطر ہر طرح سے قربانی دینے کو تیار ہیں۔ پاکستان کو معاشی بحران سے کیسے نکالنا ہے؟ اس کی بہتر حکمت عملی بلاول بھٹو زرداری بنا سکتے ہیں۔ ان کی صلاحیتوں سے حکومت کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -