سید موسیٰ زنجانی کا عرس
لاہور (پ ر) حضرت سید سید موسیٰ زنجانی رحمۃ اللہ علیہ برادرِ حقیقی حضرت میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ علیہ کے 1000 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات پاک نگر اکرم روڈ مصری شاہ میں شروع ہوگئیں۔ اس موقع پر سجادہ نشین دربار حضرت میراں حسین زنجانی رحمۃ اللہ علیہ الحاج پیر سید افضال حسین شاہ زنجانی نے مزار اقدس پر غسل مبارک کے بعد چادر پوشی سے آغاز کیا چوہدری سراج، ملک نعمت، چوہدری اشرف کپتان، محمد لیاقت اور دیگر بھی موجودتھے۔
عرس کی تقریب کے موقع پر جامع مسجد اونچی خانقاہ پاک نگر میں ختم خواجگان ہوا ۔ جس میں سجادہ نشین الحاج پیر سید افضال حسین شاہ زنجانی مفتی ندیم قمر خطیب مسجد ہذا، ممتاز تاجر شیخ نعیم، ظہور شاہ کاظمی، ملک محمد عارف سمیت مختلف خانقاہوں کے سجادہ نشین علماء ومشائخ ، زائرین اور عقیدت مندوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خصوصی دعا کی گئی اور آخر میں مہمانانِ خصوصی کی دستار بندی بھی کی گئی اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔