ناموس رسالت ؐ ایکٹ پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے،علماء

ناموس رسالت ؐ ایکٹ پر ہرگز آنچ نہیں آنے دیں گے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا ۔ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کی حفاظت کا دربان اور چوکیدار ہے۔غیور مسلمان اپنا سب کچھ قربان کردیں گے لیکن ناموس رسالت پر ہرگزآنچ نہیں آنے دیں گے۔ان خیالات کا اظہارعالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مولانا عزیز الرحمن ثانی نے جامع مسجد حنفیہ ، مولانا جمیل الرحمن اختر نے جامع مسجد امن ، مولانا عبدالنعیم نے جامع مسجدحنفیہ،مولانا علیم الدین شاکر نے جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری، مولانا عبدالشکورحقانی نے جامع مسجدمدینہ ، مولانا حافظ محمداشرف گجر نے جامع مسجد قاسمیہ، مولانا محبوب الحسن طاہر نے مرکزختم نبوت جامع مسجد عائشہ ، مولانا عبدالعزیز نے جامع مسجد ظل نبی میں کیا۔

، مولانا نصیر احمد احرار نے جامع مسجد دارالعلوم عثمانیہ، مولانا خالدمحمود نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا