خواتین کی مجلس عزاء پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،زاہرہ نقوی

خواتین کی مجلس عزاء پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے،زاہرہ نقوی

  

(پ ر) رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدہ زہرا نقوی کی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کے ساتھ ملاقات ، انہوں نے17 اکتوبر کو ضلع بہاولنگر فورٹ عباس چک نمبر642 چاردیواری کے اندر خواتین کی مجلس عزاء پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کی مجلس عزا پرایک پولیس والے نے علاقے کے شدت پسند عناصر کیساتھ مل کر حملہ کیا اور چادر وچاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے خواتین پر تشدد اور نازیبا الفاظ استعمال کئے جس کے ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔انہوں نے دونوں وزراء سے کارروائی کا مطالبہ کیا

جس پر سیدہ زہرا نقوی نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت اور سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان سے اس سوز ناک واقع پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ انسانیت سوز واقعے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -