ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ورکرز نے توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل عملدرآمد نہ کرانے کیخلاف لاہور اخبار مارکیٹ کے باہر قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان کی قیادت میں ایک بھر پور تحفظ ناموس رسالتؐ مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ممتاز اعوان ،حافظ شعیب الرحمن،محمد فیصل اعوان، محمد ریاض چوہدری،پیر طارق محمود نقشبندی اور حافظ محمد یعقوب شاہ نے کہاکہ غیور مسلمان اپنا تن ، من ، دھن ،مال و جان ، اولاد سب کچھ قربان کرسکتے ہیں لیکن آقاؐ کی نبوت و رسالت کیخلاف کسی ناپاک سازش کو برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ توہین رسالت و امتناع قادیانیت ایکٹ سے چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔

دھجیاں اڑائی جارہی ہیں آئین کی کسی بھی اسلامی شق پر عملدرآمد نہیں ہورہا اور قانون تحفظ ناموس رسالت ؐ غیر مؤ ثر بنانے کیلئے متنازعہ ترمیمی بل ابھی تک سینٹ قائمہ کمیٹی سے واپس نہیں لیا گیا مظاہرین نے کہاکہ ملعونہ آسیہ سمیت توہین رسالت کے مرتکب کسی بھی مجرم کو قانونی سزا نہ دی گئی اور انہیں ریلیف ملا تو پورا ملک سراپا احتجاج بن جائے گا اور پھر اسطرح حالات کے ابتر ہونے کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -