نئیحکومت عوام کو مہنگائی کے ڈرون حملوں سے ماررہی ہے

نئیحکومت عوام کو مہنگائی کے ڈرون حملوں سے ماررہی ہے

  

لاہور ( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہاہے کہ حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے کہ جس سے عوام اور خصوصاًپسے ہوئے طبقات کو زرا سا بھی ریلیف نہ مل سکے پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کو ڈلیور کرنے کی بجائے انہیں مہنگائی کے تحفے دیے۔

کے ڈرون حملوں سے مارنا شروع کردیا ہے اور عوام کو جو تھوڑی بہت خوشحالی میسر تھی ان سے وہ بھی چھیننا شروع کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے عوامی مفاد کے لئے اب تک کوئی بھی کام نہیں کیا ہے وزیر اعظم عمران خان کا100روزہ پلان مکمل طور پر نکام ہو چکا ہے افسو س کی بات ہے کہ عام آدمی کو زرا سا بھی ریلیف نہیں دیا جارہا ہے عوام کو سہانے خواب دکھا کر ان سے ووٹ تو لے لئے گئے لیکن اب ان کی عملی طور پر تقدیر بدلنے کے لئے پی ٹی آئی تیار نہیں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -