سٹیٹ بینک کی مالی سال2017-18 کی رپورٹ تشویشناک ہے

سٹیٹ بینک کی مالی سال2017-18 کی رپورٹ تشویشناک ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر) ممتاز تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالی سال2017-18کیلئے پاکستانی معیشت پر جاری سالانہ رپورٹ میں اس امر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ جاری کھاتے کا خسارہ ریکارڈ18.1ارب ڈالر رہا بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھ گیا

جبکہ گزشتہ دو سالوں سے مالیاتی خسارہ میں مسلسل اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے بیرونی قرضوں پر انحصار بڑھنا ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔