پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ غیر جمہوری رویہ ہے

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ غیر جمہوری رویہ ہے

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ غیر جمہوری رویہ ہے گزشتہ روز اسمبلی اجلاس میں شرکت نہ کرکے اسمبلی کے باہر احتجاجی رویہ عوامی ووٹ کی توہین ہے۔

کرپشن میں ملوث افراد کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پراپوزیشن ممبران کا ان کے حق میں احتجاج عملی طور پر یہ ثابت کررہا ہے کہ کرپشن میں ہم سب ایک ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں کامران سیف نے کہا کہ اپوزیشن احتجاج چھوڑ کراسمبلی کے باہر اپنا اجلاس بلانے کا ڈرامہ بند کرے اور اسمبلی اجلاسوں میں شرکت کرکے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں جن کیلئے انہیں عوام نے اپنے ووٹوں سے منتخب کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -