پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید15اڈے سیل کر دیے

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطائیوں کے مزید15اڈے سیل کر دیے

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجا ب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ رو ز شہر کے دو ٹاؤنوں میں کارروائی کر تے ہوئے مزید 15 عطائیوں کے اڈے سیل کردیے۔تفصیلا ت کے مطا بق کمیشن کی مختلف ٹیموں نے72 علا ج گا ہوں پر ریڈ کیااور 15پر عطائیوں کے کام کرنے کی وجہ سے بند کر دیا گیا جن میں جنرل عطائی9 ،حکیم وجراح3،جعلی دندان ساز 2 اور ایک لیبارٹری شا مل ہے ۔داتاگنج بخش ٹاؤن میں 47اور نشتر ٹاؤن میں 25علاجگاہوں پر چھاپے مارے گئے ۔ بندکیے گئے اڈوں میں مدینہ لیب ، بلال کلینک ، انس کلینک،ایم ارشد کلینک،حسین ڈینٹل کلینک ، رومی دواخانہ،بٹ کلینک،علی کلینک، شاہد ہومیو پیتھک کلینک ،علی ہجویری جراح و دشگر شامل ہیں

،تنزیل ڈرگ ہاؤس،راناہومیوپیتھک کلینک،انقلابی شفاخانہ،عامر کلینک اورزیشان ڈینٹل کلینک شامل ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -