پیپلز پارٹی جمہوری کلچر پر یقین رکھنے والی واحد جماعت ہے،نصیر احمد
لاہور( جنرل رپورٹر ‘ نمائندہ خصوصی )پیپلز پارٹی انسانی حقو ق ونگ لاہور کے رہنماء نصیر احمد، عبدالکریم میو، حمزہ شیخ، ابو ہاشمی، اخترشاہ، ملک عباس نے پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما حمزہ شکور کو پیپلز پارٹی کا زونل انفارمیشن سیکرٹری نامزد ہوئے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جمہوری پارٹی ہے جو جمہوریت اور جمہوری کلچر پر یقین رکھتی ہے۔
پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی بحالی کے لیے تاریخ ساز جدوجہد کی ہے۔
اور جمہوریت کی بحالی کے لیے جانوں کے نذرانوں کے ساتھ ساتھ قید زندگی صعوبتیوں کے ساتھ ساتھ کوڑوں کی سزائیں برداشت کی ہیں جمہوریت کی بحالی کے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے قائدین ن ے ملک میں مفاہمتی سیاست کو فروغ دیا ہے، 18 ویں ترمیم کے خاتمہ، گلگت بلتستان صوبے کا قیام، صدر کے اختیارات کا خاتمہ، صوبائی خود مختاری، اور این ایف سی ایوارڈ جیسے اقدامات پیپلز پارٹی کی حکومت کے منہ بولتے ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تحفظات کے باوجود موجود الیکشن کو قبول کیا اور جمہوریت کے تسلسل کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ا نہوں نے کہا کہ آنے والا دور حقیقی نوجوانوں کا دور ہو گا کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمن نوجوان ہیں اورجدید اور ماڈرن ملک بننے کی صلاحیت رکھتے ہین انہوں نے امید ظاہر کی کہ حمزہ شکور بحیثیت انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی کا جمہوری موقف قوم کے سامنے پیش کریں گے اور مثبت تنقید کے ذریعے حکومتی غلطیوں کی نشاندہی کریں گے۔