اردو بازار پیپر مارکیٹ کا کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلا ف مظاہرہ

اردو بازار پیپر مارکیٹ کا کاغذ کی قیمتوں میں اضافہ کے خلا ف مظاہرہ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)اردو بازار پیپر مارکیٹ میں یوتھ بزنس فورم کے زیر اہتمام پیپر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلا ف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس کی قیادت چیئرمین اردوبازار یوتھ فورم شیخ قاسم عباس نے کی احتجاج میں تاجر تنظیموں کے قائدین محمد فاروق ،ملک شبیر حسین، شیخ فریداحمد،ملک محمد علی، ملک عمر ایاز، احسن گجر، شیخ خرم ، گوہر علی ، محمد اویس ، غلام حسین ، احسان احمد ، محمد آصف ، عظمت اللہ، شیخ اصغر علی، فضل عباس ، محمد ظفر سمیت تاجروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

،احتجاجی مظاہر ے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بزنس یوتھ فورم شیخ قاسم عباس کا کہنا تھا کہ پیپر کی قیمتوں میں پچیس سے تیس روپے کا ہوش ربا اضافہ انتہائی تشویشناک اور اس کاروبار سے وابستہ افراد کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے مترادف ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ پیپر ملز کی اس اجارہ داری کے خلاف فی الفور سوموٹو ایکشن لیں اور قیمتوں میں کنٹرول کروائیں تاکہ تاجر برادری اپنا کاروبا رجاری کھ سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -