یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگہی واک

یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے آگہی واک

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کیمپس میں سفید چھڑی کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کی۔شعبہ خصوصی تعلیم کی چیئرپرسن ڈاکٹر شاہین پاشا سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں وائس چانسلر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے کہا کہ ہمیں بصارت سے محروم افراد کو معاشرے کا فعال رکن بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

، تاکہ ہماری عدم دلچسپی کہیں ان افراد کو عضو معطل نہ بنا دے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری جامعہ میں بصارت سے محروم کچھ اساتذہ بھی موجود ہیں، جو اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ علم کی تدریس میں مصروف ہیں، اور یونیورسٹی کو ان اساتذہ پر فخر ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -