انجینئرنگ یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز،پچاس ہزار پودے لگائے جائنگے

انجینئرنگ یونیورسٹی میں شجرکاری مہم کا آغاز،پچاس ہزار پودے لگائے جائنگے

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یو نیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کالا شاہ کاکو کیمپس میں شجرکاری مہم کے ایک اور سلسلے کا آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت کا لا شاہ کاکوکیمپس کے طول و عرض میں تین ہزار سے زائد پودے لگائے گئے اور وائس چانسلریو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد کی جانب سے جامعہ کے دیگر کیمپسز میں بھی پچاس ہزار سے زائد پودے لگانے کا ہدف دیاگیا۔

۔واک میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد، آفیسر تعلقات عامہ علی اشرف،افیسر امور طلباء پروفیسر ڈاکٹر آصف علی قیصر،ڈاکٹر نیلم ناز،چیئر مین میتھس پروفیسر ڈاکٹر مشتاق ، چیئرمین مکینیکل پروفیسر ڈاکٹر ناصر حیات بھی شامل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا کہ انجنیئرنگ یونیورسٹی وزیر اعظم کے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -