’’ مذاہب عالم کا کردار‘‘ کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس

’’ مذاہب عالم کا کردار‘‘ کے عنوان پر انٹرنیشنل کانفرنس

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)منہاج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے مشترکہ تعاون سے ’’سماجی ذمہ داریوں کے حوالے سے مذاہب عالم کا کردار‘‘ کے عنوان سے دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس منعقد ہورہی ہے، کانفرنس میں پاکستان سمیت آسٹریلیا، سری لنکا، نائیجیریا، تھائی لینڈ سے انٹرنیشنل سکالرز اپنے تحقیقی مقالہ جات بھی پیش کرینگے۔

پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی یونیورسٹیز کی سینئر کلاسز کے طلباء و طالبات کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے، کانفرنس کا افتتاحی سیشن 20اکتوبر2018 ء 9 بجے ہو گا ،اختتامی سیشن 21اکتوبر کو ہوگا۔ موضوع کے اعتبار سے اس انتہائی اہم بین الاقوامی کانفرنس کی کوریج کی استدعا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -