سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر کمیشن مقرر

سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حکم پر کمیشن مقرر

  

پشاور(آن لائن)سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے حکم پر پشاور ہائی کورٹ کے معزز جج پر مشتمل کمیشن مقرر کیا گیا ہے ،رجسٹرار کمیشن پشاور ہائی کورٹ نے ایک نوٹس کے ذریعے سانحہ کے بارے میں والدین، ورثاء شہداء اورمتاثرین کو مطلع کیا ہے جس کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں۔ اس بارے میں کسی بھی نوعیت کے شواہد ثبو ت یا کوئی بھی اپنا بیان قلم بند کرانا چاہتا ہو تو وہ کمیشن کے سیکرٹری (کورٹ روم نمبر 10 پشاور ہائی کورٹ پشاور )کے پاس دفتری اوقات میں نوٹس ہذا کی اشاعت کے تین دنوں کے اندر بمعہ شناختی کارڈ حاضر ہوکر اپنا اندراج کرادے تاکہ دوران کارروائی کمیشن ان کو بیان قلمبندکرنے کیلئے بلایا جاسکے۔ کمیشن کے دفتر کیساتھ فون نمبر 091-9210127 اور ای میل ایڈریس apscommission2018@gmail.com پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -