کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

کراچی میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں اضافہ

  

کراچی(صباح نیوز)شہر قائد میں سمندری ہوائیں رکنے سے گرمی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پارہ 40ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ شمال مغربی گرم اور خشک ہوائیں شہر کا رخ کررہی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، ہوا میں نمی کا تناسب صرف 9فیصد ہے تاہم نمی کا تناسب کم ہونے کی وجہ سے ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کراچی گرمی

مزید :

علاقائی -