ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کرینگے ،پاکستان

ایرانی سرحدی محافظوں کی بازیابی کیلئے بھرپور کوشش کرینگے ،پاکستان

  

تہران (صباح نیوز)تہران میں پاکستان کے سفارتخانے نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد اغوا کئے جانیوالے ایرانی سرحدی سکیورٹی محافظوں کو رہا کرانے کی بھرپور کوشش کرے گا۔تہران میں پاکستان کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں پاکستان کی وزارت خارجہ کی کوششیں جاری ہیں اور ایرانی سرحدی محافظین کو رہا کرانے کی کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایران و پاکستان کی مشترکہ سرحدی سلامتی کو، جسے دوستی کی سرحد کا نام دیا گیا ہے، کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔

ایرانی محافظ

B

مزید :

علاقائی -