حافظ آباد ،ٹیوٹا ویگن کی ٹکر سے پانچویں کلاس کا طالبعلم ہلاک

حافظ آباد ،ٹیوٹا ویگن کی ٹکر سے پانچویں کلاس کا طالبعلم ہلاک

  

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد میں سادات کالونی کے قریب علی پور روڈ پر تیز رفتارٹیوٹا ویگن نے پانچویں کلاس کے طالبعلم کو کچل کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے ویگن ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سادات کالونی کا رہائشی بارہ سالہ خرم ولد شہزادجو کہ پانچویں کلاس کا طالبعلم تھا۔ وہ گھر سے سودا سلف لینے کے لئے علی پور روڈپر گیا تو وہاں پر تیز رفتار ٹیوٹا ویگن جسے شوری چٹھہ کا رہائشی ڈرائیور اعجاز چلا رہا تھا۔ اس نے بچے کو کچل کر ہلاک کردیا ۔جس کے بعدپولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور اعجاز کو گرفتارکرلیا۔

مزید :

علاقائی -