24گھنٹوں میں910 ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق

24گھنٹوں میں910 ٹریفک حادثات،7افراد جاں بحق

  

لاہور(کر ائم رپورٹر)پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں910 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 515افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔419معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں7افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے۔

مزید :

علاقائی -