ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ،جرائم میں ملوث 109ملزم گرفتار

ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ،جرائم میں ملوث 109ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈولفن سکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے دوران ڈولفن سکواڈ نے کمیونٹی پولیسنگ کے ساتھ ساتھ مختلف سنگین جرائم کے حوالہ و دیگر سٹریٹ جرائم کے خاتمہ کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ڈولفن سکواڈ نے ہفتہ وار کارکردگی کے دوران ناجائز اسلحہ، منشیات،ٹی او،سی اے ،جعلی نمبر پلیٹ ، کائیٹ فلائنگ، قمار بازی و دیگر جرائم میں ملوث 109ملزمان کو گرفتار کیاجبکہ 22سٹریٹ کریمینلز کو بھی کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ملزمان کے قبضہ سے 05کاریں، 23موٹر سائیکلیں اور07موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ڈولفن سکواڈ نے مشکوک 42332مشکوک وہیکلزاور 43524موٹر سائیکلز کودستیاب جدید سمارٹ اپلیکیشنز کے ذریعے چیک کیاجس کے دوران 08وہیکلز و 40 موٹر سائیکلوں کو قانونی کاروائی کے لیے متعلقہ تھانوں میں بند کروایا۔ مشکوک اشخاص کی شناختی دستاویزات کی چیکنگ کے دوران کریمینل ریکارڈکے حامل و ناپسندیدہ 09 1اشخاص کو بھی ویری فیکیشن کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا۔

مزید :

علاقائی -