صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، چور ڈاکو دندناتے رہے ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور ...

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گجرپورہ میں منی چینجر کی دکان سے نکلنے والے دبئی پلٹ نوجوان کو دو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔گجر پورہ کا رہائشی کچھ روز قبل دبئی سے واپس آیا تھا اورگز شتہ روز منی چینجر کی دکان پر گیا تھا جہاں سے کرنسی تبدیل کروا کر واپس آرہا تھا کہ گلی میں دو ڈاکوؤں نے روک کر نوجوان سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے چھین لیے اور موقع سے فرار ہوگئے۔ شما لی چھا ؤ نی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے قا سم اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،گلشن راوی کے علا قہ سے مجا ہد اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ10ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،چو ہنگ میں امین اور اس کی فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،سا ند ہ سے ڈاکومشتا ق کی فیملی سے 1 لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،بر کی کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے طا رق سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔شا لیما ر کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے جبر یل اور اس کی فیملی سے2 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،با ٹا پو ر کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے شو کت اور اس کی فیملی سے1 لاکھ75ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی۔نو اں کو ٹ کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے مد ثراور فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئیے گئے۔گلبر گ،سبز ہ زار ،ہر بنس پو رہ سے کاریں اور لاری اڈا:نولکھا،فیکٹری ایریا ،شا لیما ر ،کو ٹ لکھپت ،شا د با غ ،مو چی گیٹ اور باغبانپورہ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -