منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث خاتون بری

منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث خاتون بری

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث خاتون کو بری کردیا۔خاتون کے خلاف تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھاتھا۔ ایڈیشنل سیشن جج شاہد منیر نے خاتون کو بری کرنے کا حکم دیاہے۔ملزمہ کرن شہزادی کے خلاف پولیس منشیات فروشی کا مقدمہ درج کیا تھا، پراسیکیویشن عدالت میں اپنا کیس ثابت نہ کر سکی جس پر عدالت نے گواہان کی شہادتیں قلمبند کرنے اور وکلاء کی بحث سننے کے بعد ملزمہ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -