سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس،چھ ملزم 6روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

سرگودھا یونیورسٹی کیمپس کیس،چھ ملزم 6روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے سرگودھا یونیورسٹی کے نام پر لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں کمپس کھول کر طالب علموں سے ڈگریاں دینے کی آڑ میں مبینہ طور پرکروڑوں کی فیسیں لینے کے کیس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت 6ملزموں کو 6روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیاہے۔ عدالتی سماعت کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم میڈیا کو بھی عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔

نیب نے احتساب عدالت میں سرگودھا یونیورسٹی لاہور کیپمس کے وائس چانسلر چودھری اکرم ، رجسٹرار راو جمیل اصغر، جاوید احمد محمد اکرام چودھری، سی ای او منڈی بہاؤالدین کیمپس وارث ندیم اور نعیم مختار ممبر کو جسمانی ریمانڈ کے لئے عدالت میں پیش کیا،،،نیب نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس لاہور اور منڈی بہاؤالدین میں بے ضابطگیوں اور طالب علوں سے فیسوں کے حوالے سے تفتیش کے لئے ریمانڈ دیا جائے،عدالت میں ملزموں کے وکلا ء نے نیب کی طرف سے لگائے الزامات کی تردید کی ،فاضل جج نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید :

علاقائی -