شاہدرہ ، تاخیر سے آنے پر استاد کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد ، بازو کی ہڈی توڑ دی

شاہدرہ ، تاخیر سے آنے پر استاد کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد ، بازو کی ہڈی توڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپورٹر)شاہدرہ میں ٹیچرنے 5منٹ کی تاخیر پر طالب علم فرقان پروحشیانہ تشدد کیا جس سے بازوکی ہڈی ٹوٹ گئی ۔ والدین نے ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی اکیڈمی کے ٹیچر حافظ عمیر نویں کلاس کے فرقان نامی طالبعلم کوکلاس میں 5منٹ لیٹ آنے پروحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا جس سے فرقان کابازوٹوٹ گیا تکلیف کے باعث طالبعلم چیختا چلاتا رہالیکن ٹیچرکو ترس نہ آیا،ٹانگوں اور مکوں سے مزید تشددکا نشانہ بناتارہاجس سے اس کی گردن اور کمرمیں گہری چوٹیں آئیں۔طالبعلم کی چیخ وپکار سن کر دوسری جماعتوں کے سٹوڈنٹس نے فرقان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں اٹھاکرپانی پلایا اور اس کے والدین کو اطلاع کی۔

مزید :

علاقائی -