جڑانوالہ، پھوپھی زاد بھائیوں کی فائرنگ ،ایم کیو ایم کا ضلعی صدر قتل

جڑانوالہ، پھوپھی زاد بھائیوں کی فائرنگ ،ایم کیو ایم کا ضلعی صدر قتل

  

جڑانوالہ(نامہ نگار)جڑانوالہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ پھوپھی زاد بھائیوں نے فائرنگ کر کے اپنے کزن ایم کیو ایم کے ضلعی صدر کو قتل کر دیا مقتول کچھ عرصہ قبل قتل کے مقدمہ میں بری کر ہو جیل سے گھر آیا تھا جس کا ایوب ، مظفر پسران عبدالغفورکو رنج تھا پولیس نے بر وقت کارروائی کر کے وونوں قاتل بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔بتا یا گیا ہے کہ جڑانوالہ کے نواحی علاقہ تھانہ ستیانہ کی حدود چک نمبر 39گ ب کا رہائشی رانا عادل ولد عبدالرحمان ایم کیو ایم فاروق ستار گروپ کا ضلعی صدر تھا مذکور گزشتہ شب موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر سے بیٹے کی دوائی لینے بازار گیا تو واپسی پر دیرینہ دشمنی کی بنا پر مذکور کے پھوپھی زاد بھائیوں مظفر اور ایوب نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

اور نعش گاؤں کے چوک میں پھینک دی اطلاع پر ایس پی ٹاؤن جڑانوالہ عمران ملک ، ڈی ایس پی عثمان چوہدری ،ایس ایچ او ستیانہ ثمر عباس ، ہو می سائیڈ انچارج محمد افضل پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور تمام شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا ، قاتل ایوب اور مظفر کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق مقتول پرملزمان ایوب اور مظفر کے والد عبدالغفور اور اس کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج تھا مقتول کچھ عرصہ قبل قتل کے مقدمہ میں بری ہو کر جیل سے گھرآیا تھا جس کا ملزمان کو رنج تھا۔ دونوں خاندانوں کے درمیان قتلوں کی دشمنی چلی آرہی ہے۔

مزید :

علاقائی -