سندھ ہائیکورٹ ، گریڈ 22 نہ دینے اور آئی جی سندھ نہ بنانے پر غلام قادر تھیبو کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سندھ ہائیکورٹ ، گریڈ 22 نہ دینے اور آئی جی سندھ نہ بنانے پر غلام قادر تھیبو کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے گریڈ 22 اور آئی جی سندھ نہ بنانے پر غلام قادر تھیبو کی فوری سماعت کی درخواست منظور کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری کابینہ، ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔جمعہ کو جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گریڈ 22 اور آئی جی سندھ نہ بنانے پر غلام قادر تھیبو کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمود عالم رضوی نے کہاکہ میرے موکل کو گریڈ 22 کا اہل ہونے کے باوجود مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ چند روز بعد سلیکشن بورڈ ہے عدالت بورڈ کو واضح حکم دے۔ عدالت نے حکم دیا کیا متعلقہ حکام کی جانب سے جواب آنے پر احکامات جاری کریں گے۔
سماعت منظور

مزید :

صفحہ آخر -