ڈی جی پی آر کے42عارضی ملازمین کی برطرفی کیخلاف حکم امتناعی
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی پی آر کے 42 ملازمین کو مستقل نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست پر عارضی ملازمین کو تاحکم ثانی نوکری سے برطرف کرنے سے روک دیا ہے۔اس بابت زبیر احمد اور دیگر ملازمین کی اس درخواست پر جسٹس جواد حسن نے سیکرٹری اطلاعات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیاہے۔درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وہ ڈی جی پی آرمیں کافی عرصہ سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں،متعدد بارمستقلی کے لئے درخواستیں دیں مگر مستقل نہیں کیا جا رہا ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کا حکم دیا جائے اوردرخواست کے حتمی فیصلے تک درخواست گزاروں کے حق میں حکم امتناعی جاری کیا جائے۔
حکم امتناعی