سپریم کورٹ کا بل بورڈز 45 روز کے اندر اتارنے کا حکم

سپریم کورٹ کا بل بورڈز 45 روز کے اندر اتارنے کا حکم

  

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے ملک بھر میں پبلک پراپرٹیز سے بل بورڈز45 روز کے اندر اتارنے کا حکم دے دیا ہے ۔ جمعہ کو سپریم کورٹ نے بل بورڈز اتارنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں فوری طور پر بل بورڈز اتارنے کا حکم دیا ہے ۔تحریری فیصلے میں کہاگیا کہ کوئی بھی بل بورڈ عوامی پراپرٹی پرلگانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈورٹائزنگ ایجنسی لائسنس یالیز پر آویزاں کیے گئے بل بورڈز بھی 45 روز میں ہٹادیں ٗاس عرصہ میں ملک بھرمیں کہیں بھی نئے بل بورڈلگانے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

حکم

مزید :

صفحہ آخر -