سانحہ ماڈل ٹاؤن، کیپٹن (ر) محمد عثمان ، رانا عبد الجبار کو گرفتار ، پیش کرنے کاحکم

سانحہ ماڈل ٹاؤن، کیپٹن (ر) محمد عثمان ، رانا عبد الجبار کو گرفتار ، پیش کرنے ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ڈی جی فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔عدالت نے سابق ڈی آئی جی رانا عبدالجبار اور ڈی جی فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔عدالت نے حکم دیا کہ سی سی پی او لاہور دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں۔عدالت کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کو متعدد مرتبہ طلب کیا گیا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے رانا عبدالجبار اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کو استغاثہ میں آج طلب کر رکھا تھا۔عدالت نے ملزم وسیم اور اشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

سانحہ ماڈل ٹاؤن

مزید :

صفحہ آخر -