سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں پیشرفت دیکھ رہے ہیں، صمصام بخاری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں پیشرفت دیکھ رہے ہیں، صمصام بخاری

  

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما رکن صوبائی اسمبلی صمصام بخاری نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات کی اور انکے بڑے بھائی جسٹس (ر) جاوید نواز کے انتقال پر اظہار تعزیت کی،اس موقع پر صمصام بخاری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف میں پیش رفت دیکھ رہے ہیں انشا اللہ تعالیٰ جنہوں نے بے گناہ شہریوں کا خون بہایا وہ ضرور انجام کو پہنچیں گے۔تحریک انصاف انصاف کے بول بالا کیلئے بڑی سے بڑی قیمت چکانے کیلئے تیار ہے،دونوں رہنماؤں نے ن لیگ کے متحرک رہنما نہال ہاشمی کی طرف سے عدلیہ اور معزز ججز کے بعد افواج پاکستان کے بارے میں انتہائی سطحی گفتگو کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ نہال ہاشمی اپنے کرپٹ قائدین کی مرضی کے بغیر نہیں بولتے،قومی اداروں کی تضحیک کرنا شریف برادران کی پارٹی پالیسی ہے کیونکہ اداروں نے شریف خاندان کی 30سال پر پھیلی ہوئی کرپشن اور لوٹ مار کا پردہ چاک کیا ہے،انہوں نے کہاکہ نہال ہاشمی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اسے مناسب علاج کی ضرورت ہے۔

صمصام بخاری

مزید :

صفحہ آخر -