بد عنوان عناصر کیخلاف بلا تفریق کا رروائیوں کی بدولت عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوا: چیئر مین نیب

بد عنوان عناصر کیخلاف بلا تفریق کا رروائیوں کی بدولت عوام کے اعتماد میں ...

  

اسلام آباد( این این آئی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں نیب کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں گیلپ اینڈ گیلانی ریسرچ فاؤنڈیشن کا پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے مردہ و خواتین سے 8اکتوبر تا 15اکتوبر 2018ء میں منعقدہ حالیہ گیلپ سروے میں نیب کی مجموعی کارکردگی پر 59فیصد پاکستانی عوام کے مطمئن ہونے کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ ملک سے بد عنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے ۔ نیب ’’احتساب سب کے لئے ‘‘ کی پالیسی پر نہ صرف سختی سے عمل پیرا ہے بلکہ بد عنوان عناصر کے خلاف نیب کی بلا تفریق کارروائیوں کی بدولت عوام کے نیب پر اعتماد میں اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے ۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -