حافظ سعیدکی اپیل پرملک بھرمیں کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

حافظ سعیدکی اپیل پرملک بھرمیں کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)امیر جماعۃالدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعدڈاکٹر عبدالمنان وانی اور معراج بنگرو سمیت دیگر کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کی طرح گوجرانوالہ،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی، مظفر آباد، میرپور،ملتان، کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، پشاور، سیالکوٹ، جہلم،شیخوپورہ، وہاڑی اور دیگر شہروں میں علماء کرام نے خطبات جمعہ میں غاصب بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیری مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کو موضوع بنایا اوربھارتی ظلم و دہشت گردی کے خلاف مذمتی قراردادیں پاس کی گئیں۔اس دوران کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں اور وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ جامع مسجد القادسیہ چوبرجی لاہور میں امیر جماعۃ الدعوۃ حافظ محمد سعید نے کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھائی۔قبل ازیں خطبہ جمعہ کے دوران حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر میں ظلم و دہشت گردی کی انتہا کر دی گئی ہے۔ ڈاکٹر عبدالمنان وانی جنہوں نے علی گڑھ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رکھی تھی انہیں شہید کر دیاگیا۔پی ایچ ڈی ڈاکٹر،سکالر کی شہادت دنیا کے لئے پیغام ہے۔آج اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگ میدانوں میں قربانیاں دے رہے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمنان وانی اور معراج الدین بنگرو شہید کے نماز جنازہ میں ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری مسلمان وطن عزیز پاکستان کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں پاکستانی حکمرانوں کو بھی چاہیے کہ وہ ان کی ہر ممکن مددوحمایت کریں۔بیرونی قوتیں متحد ہو کر پاکستان پر دباؤ بڑھا رہی ہیں تاکہ کشمیر پر بات نہ کی جاسکے‘یہ بہت بڑی سازش ہے۔کشمیری سازشوں کی زنجیریں کاٹ رہے ہیں۔جماعۃالدعوۃ پاکستان کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کی اپیل پرراولپنڈی، مظفر آباد، میرپور،ملتان، کراچی، کوئٹہ، پشاور، جہلم،شیخوپورہ، وہاڑی ، ننکانہ، سیالکوٹ، جہلم، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور،ڈی جی خاں، قصور، باغ، کوٹلی، میر پور آزاد کشمیراور دیگر شہروں میں بھی کشمیری شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔

غائبانہ نماز جنازہ

مزید :

صفحہ آخر -