پنجاب میں متعدد افسروں کے تقررتبادلے اور ترقیاں

پنجاب میں متعدد افسروں کے تقررتبادلے اور ترقیاں

  

لاہور ( نیوز رپورٹر ) پنجاب حکومت نے متعدد افسروں کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیٹوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق کیپٹن ( ر ) فضیل اصغر سیکرٹری داخلہ پنجاب کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب اور راحیل صدیقی سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب کو پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدوں پر تعینات کر دیا ہے۔ شاہ میر اقبال اسسٹنٹ کمشنر خان پور کو ٹرانسفر کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے ڈپٹی کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔ سردار محمد یونس سیکشن آفیسر محکمہ زراعت کو ٹرانسفر کر کے اسسٹنٹ کمشنر خان پور تعینات کیا گیا ہے۔ شکیل احمد بھٹی سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ I ( ون ) اسٹیبلشمنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ٹرانسفر کر کے اْن کی خدمات آئندہ تقرری کے لئے ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں اور راشد اقبال ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر بہاولپور کو ٹرانسفر کرکے سیکشن آفیسر اسٹیبلشمنٹ I ( ون ) اسٹیبلشمنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

تقرر تبادلے

مزید :

صفحہ آخر -