آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا ، نادرا کا ر پو رٹ میں دعویٰ

آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا ، نادرا کا ر پو رٹ میں دعویٰ

  

اسلام آباد( آئی این پی ) نادرا نے آر ٹی ایس سے متعلق ایک اور رپورٹ تیار کر لی ، رپورٹ میں نادرا نے دعویٰ کیا ہے آر ٹی ایس سسٹم پر کوئی سائبر حملہ نہیں ہوا ،سافٹ ویئر کے تمام فیچرز اور کارکردگی بغیر تعطل کے کام کر رہی تھیں، نجی کمپنی کی جانب سے تیار رپورٹ میں بھی تصدیق ہوئی سسٹم ٹھیک چل رہا تھا،نجی کمپنی کی رپورٹ میں واضح ہے مقررہ وقت تک فائر وال پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ نادرا نے ذیلی اداروں کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیدی، تصدیقی رپورٹ کی فارنزک آڈٹ کے ذریعے جانچ کی جا سکتی ہے، نتائج کی ترسیل اور ریکارڈ محفوظ بنانے تک سسٹم میں کوئی تعطل نہیں آیا،

مزید :

صفحہ آخر -