الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کردی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال شروع کر دی ۔ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی تفصیلات موصول ہوگئی ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کی اسکروٹنی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر کی درخواست پر الیکشن کمیشن کی جانب سے بنائی جانیوالی اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس میں جمع کرائی جانے والی تمام رقوم کا تفصیلی جائزہ لے گی۔

جانچ پڑتال

مزید :

صفحہ آخر -