سموگ پھر چھانے لگی ، بیماریوں میں اضافہ ، بھٹہ خشت 31دسمبر یک بند رکھنے کی ہدایت

سموگ پھر چھانے لگی ، بیماریوں میں اضافہ ، بھٹہ خشت 31دسمبر یک بند رکھنے کی ...

  

لاہور( جنرل رپورٹر) سموگ ایک مرتبہ پھرسراٹھانے لگاہے ،صبح شام کوفضامیں سموگ کے بادل گہرے ہوناشروع ہوگئے ہیں جن کی شدت کوروکنے کے لئے محکمہ ماحولیات نے شہری آبادیوں کے قریب بھٹہ خشت 20 ا کتوبر سے 31دسمبر تک بندرکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں بھی بندکرنے کافیصلہ کرلیاہے جبکہ جس کے ساتھ ساتھ شہری آبادی میں آلودگی کاباعث بننے والی فیکٹریاں بھی بندکی جائیں گی ۔صفائی کے لئے پانی کا چھڑکاو ضروری ہوگا۔بتایاگیاہے کہ صوبائی دارلحکومت سمیت بڑ ے شہروں میں فضاسموگ کی چادراوڑھناشروع ہوگئی ہے جس کی شدت میں روزبروز اضافہ سامنے آرہاہے جس کے باعث سانس پھپڑوں اور گلہ کی خرابی اور جلد کی امراض میں اضافہ ہوگیاپرانے دمہ کے مریضوں میں سانس لینا دوبھرہوگیاہے اس حوالے سے ماہرین کاکہناہے کہ زیادہ ترشکارموٹرسائیکل سواراورپیدل چلنے والے ہورہے ہیں جوسفرکرتے ہوئے اپنامنہ ڈھانپ کررکھیں ۔جبکہ محکمہ ماحولیات کے ترجمان کاکہناہے اس کی روک تھام اور شدت سے بچاؤکے اقدامات کیے جارہے ہیں اس پر کمی بارش سے ممکن ہے البتہ الودگی میں اضافے کاباعث بننے والی چیزوں کے خلاف کاروائی شروع کردی گئی ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرلاہورکے ترجمان اسٹنٹ کمشنرمحمدخاور کاکہناہے کہ سموگ کی شدت میں اضافے روکنے کے لئے ضلع لاہورکی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جس کے تحت شہراور قرب وجوارمیں فصل جلانے اورکوڑے ،چارے کوآگ لگانے پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔دھوا ں چھوڑنے والی گاڑیاں کوبندکرنے کا ٹاسک ٹریفک پولیس کودیاگیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -