ایف آئی اے پنجاب کی غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کیخلاف کارروائی

ایف آئی اے پنجاب کی غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج کیخلاف کارروائی

  

لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے )پنجاب کے سائبر کرائم سرکل نے کاروائی کرتے ہوئے فیصل آباد کے علاقہ سے کے غیرقانونی کارو بار کے ذریعے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے9گیٹ وے ایکسچینج و دیگر سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آعاز کر دیا ہے سائبر کرائم سرکل کے انچار ج ایڈیشنل ڈائریکٹر حماد رضا قریشی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ جڑانوالہ کے علاقہ میں کچھ لوگ گیٹ وے ایکسچینج کے غیرقانونی کارو بار کے ذریعے حکومتی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہے ہیں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر انہوں نے فیصل آباد سرکل میں تعینات سائبر کرائم رپورٹنگ سنٹر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب احمد ہارون کو ہدائت کی کہ وہ اپنی سربراہی میں ایک خصوصی چھا پہ ما ر ٹیم تشکیل دے کر کارروائی عمل میں لائیں۔چھاپہ مار ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے عوامی ٹاون سٹریٹ نمبر 2جڑانوالہ روڈ فیصل آباد سے 3ملزمان بشارت، رفاقت اور مزمل کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 9گیٹ وے ایکسچینج، راوٹرز، لیپ ٹاپ، ٹیلی نار اور زونگ کی سینکڑوں سمیں اور دیگر سامان برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آعاز کر دیا ہے انکشافات متو قع ہیں۔

ایف آئی اے کارروائی

مزید :

صفحہ آخر -