سندھ حکومت اور یوایس ایڈکے مابین تعلقات ہمیشہ بہتر رہے،سعید غنی

سندھ حکومت اور یوایس ایڈکے مابین تعلقات ہمیشہ بہتر رہے،سعید غنی

  

کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر بلدیات و کچی آبادی سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور یوایس ایڈکے مابین تعلقات ہمیشہ سے بہتر رہے ہیں اور ہم نے یوایس ایڈکے ساتھ مل کر سندھ اور بالخصوص اندرون سندھ کئی منصوبوں پر کام کیا ہے اور تاحال کئی منصوبوں پر کام جاری ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو ایس ایڈ کے چار رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔وفد نے صوبائی وزیر کوسندھ میں مختلف این جی اوز اور دیگر نجی اداروں کے ساتھ جاری پانی، صحت، تعلیم، صفائی ستھرائی سمیت مختلف منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -