کریڈٹ کارڈ کے سائز کا 4 جی موبائل فون متعارف
ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک)سمارٹ فون کی سکرین وقت کے ساتھ بڑی ہوتی جارہی ہے لیکن ایک ایسا موبائل فون بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کا سائز ایک کریڈٹ کارڈ کے برابر ہے اور اس میں فور جی انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔جی ہاں، جاپان کی سب سے بڑی ٹیلی کام فرم این ٹی ٹی ڈوکومو نے ایک موبائل تیار کیا ہے جس کی چوڑائی 5.3 ملی میٹر (0.2 انچ) ہے۔ کریڈٹ کارڈ کے برابر یہ چھوٹا سا موبائل فون آئندہ ماہ جاپان میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جو باآسانی ایک کارڈ ہولڈر میں سما سکتا ہے۔ڈوکومو کمپنی کا یہ موبائل فون بڑی اسکرین کے اسمارٹ فون صارفین کے ساتھ ساتھ ننھے موبائل فون تیار کرنے کے حالیہ جاری ٹرینڈ کا حصہ ہے۔اس موبائل فون کا وزن 47 گرام (1.6 اونس) ہے جس کی ٹچ اسکرین ای بکس سے کافی مماثلت رکھتی ہے۔موبائل فون میں کالز، میسیجز اور انٹرنیٹ کنکشن کی سہولیات تو موجود ہیں لیکن یہ کیمرے اور دیگر ایپس کے استعمال سے محروم ہے۔اس موبائل کا ڈبڈ کارڈ Card Keitai KY۔01L الیکٹرونک کمپنی کیوسیرا (Kyocera) تیار کرے گی۔
کریڈٹ کارڈ