اوگرانے گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں بھی 300فیصد سے زائد اضافہ کر دیا

اوگرانے گیس کے ماہانہ فکسڈ چارجز میں بھی 300فیصد سے زائد اضافہ کر دیا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ، آئی این پی)اوگرا نے گیس فکسڈ چارجز میں اضافہ کردیا ، صارفین کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق اوگرا صارفین کیلئے ماہانہ گیس فکسڈ چارجز میں 300فیصد سے زائد اضافہ کردیا ، سرکاری دفاتر ، اسپتالوں ، تعلیمی اداروں ،رہائشی کالونیوں ، کیپ ٹو پاور پلانٹس سمیت فلاحی اداروں کیلئے گیس مہنگی کی گئی ہے،ماہانہ فکسڈ چارجز ایک ہزار 53سے بڑھا کر 4ہزار 680روپے مقرر کردیے گئے جبکہ اوگرا نے کمرشل صارفین ، ہوٹلوں اور تجارتی مراکز کیلئے بھی گیس مہنگی کردی جس میں فکسڈ چارجز ایک ہزار 225روپے سے بڑھا کر 5ہزار 880روپے مقرر کر دیے گئے ۔ اوگرا نے آرڈیننس 2002 کی شق 8 کی ذیلی شق 3 کے تحت نوٹیفکیشن میں ترامیم کی ہے جس کے مطابق کلینکس، میٹرنٹی ہومز، سرکاری گیسٹ ہاؤسز، فوجی میسز اور لنگرز کے فکسڈنرخ بھی بڑھا دیئے ہیں۔ترمیمی نوٹیفکیشن میں جامعات، کالجز، اسکول اور نجی تعلیمی اداروں کے گیس نرخوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔یتیم خانوں، خیراتی اداروں اور رہائشی کالونیوں کیلئے بھی گیس کے کم سے کم نرخ بڑھا دیے گئے ہیں اور کم سے کم گیس نرخ کا اطلاق بلک میٹرز پر ہو گا۔اوگرا نے 4 اکتوبر کے نوٹیفکیشن میں ترمیم کرتے ہوئے متعدد کمرشل صارفین کے لیے بھی گیس کے کم سے کم گکسڈنرخ بڑھا دیئے ہیں اور کمرشل صارفین میں کیفے، بیکری، ملک شاپ اور ٹی اسٹالز کو شامل کیا گیا ہے۔کمرشل صارفین میں کینٹینز، باربر شاپز، لانڈری، ہوٹلز، شاپنگ مالز، سنیما گھر، کلب، تھیٹر، پرائیویٹ دفاتر اور کارپوریٹ فرمز بھی شامل ہیں

گیس

مزید :

صفحہ اول -