ایشیاء پیسیفک کی ٹیم 13روزہ دورے کے بعد واپس روانہ

ایشیاء پیسیفک کی ٹیم 13روزہ دورے کے بعد واپس روانہ

  

اسلام آباد(آن لائن،این این آئی)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایشیا ء پیسیفک کی ٹیم 13روزہ دورے کے بعد واپس روانہ ہوگئی ایف اے ٹی ایف ٹیم مارچ 2019 میں دوبارہ پاکستان کا دورہ کریگی ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے سفارشات مرتب کر لیں ہیں سفارشات جنوری 2019 میں پیرس میں ہونیوالے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔دوسری طرف پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) انسپکٹرز کے درمیان ہونے والے مذاکرات مکمل ہوگئے جبکہ ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کے حوالے سے پاکستان کے اداروں نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے اور یہ رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

ایشیاء پیسفک ٹیم

مزید :

صفحہ اول -