پنجاب اسمبلی میں6 ارکان کے داخلے پر پابندی،الزام ثابت ہونے سے پہلے سزا ؟
لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ خصوصی)سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے6 اپوزیشن ارکان پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی لگا کر الزام ثابت ہونے سے قبل سزا دئیے جانے کی نئی روایت قائم کردی،سپیکرکے اس اقدام سے اپوزیشن اور حکومت میں پہلے سے موجود فاصلوں میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ تلخیاں بڑھیں گی۔دوسری جانب اسمبلی کی روایات کے برعکس اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے بغیر ہی بجٹ پر بحث شروع کروادی گئی حالانکہ رولز کے مطابق بجٹ پر بحث کاآغاز اپوزیشن لیڈر کی تقریر سے ہوتا ہے لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں کیا گیا ۔ماضی میں جب بھی اپوزیشن ناراض ہوتی تھی تو حکومت کی جانب سے اس کو منانے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جاتی رہی ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت نے اپوزیشن کو منانے کیلئے کوئی اقدام نہ کیا حالانکہ وزیر قانون کی طرف سے اپوزیشن کو منانے کی تجویز دی گئی تھی ۔ اس حوالے سے سینئر سیاستدانوں نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف کی حکو مت نے آغاز میں ہی اپوزیشن کو احتجاج کیلئے سڑکوں پر جانے کا راستہ فراہم کردیا ۔
سینئر سیاستدان