پاک فوج کا اعزاز ، برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مقابلہ مسلسل چوتھی مرتبہ جیت لیا

پاک فوج کا اعزاز ، برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مقابلہ مسلسل چوتھی مرتبہ ...

  

راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کی ٹیم نے برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مقابلہ مسلسل چوتھی بار جیت لیا،آئی ایس پی آر سے جار ی بیان کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول مقابلہ مسلسل چوتھی بار جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا ،پاک فوج نے مسلسل چوتھی بار یہ مقابلہ جیتا ہے ،کیمبرین پٹرول مقابلے میں پاک فوج کی 11رکنی ٹیم نے حصہ لیا، پاک فوج کی ٹیم میں نادرن لائٹ انفنٹری بٹالین کے جوان شامل تھے۔ ٹیم کو48گھنٹے میں 25کلووزن کیساتھ 60کلومیٹرفاصلہ طے کرناتھاجو پاک فوج کی ٹیم نے کامیابی کے ساتھ طے کیا ۔برطانیہ میں8اکتوبر سے جاری مقابلے میں 31 ممالک کی 134ٹیمیں شامل ہوئی۔

کامیابی

مزید :

صفحہ اول -